PDA

View Full Version : ...::چور کو پکڑیے ::...


Heema
10-20-2009, 12:37 AM
...::چور کو پکڑیے ::...

یونیکوڈ متعارف ہونے سے پہلے اردو ویب سائیٹیں تصویری (gif) مواد پر مشتمل ہوتی تھیں اور اب بھی اردو ویب سائیٹوں کی اکثریت اردو مواد کو تصاویر کی صورت میں پیش کرتی ہے ۔ یونیکوڈ متعارف ہونے کے بعد جوں جوں اس کی افادیت واضح ہوتی جا رہی ہے ، توں توں یونیکوڈ میں اردو مواد بھی بڑھتا جا رہا ہے ۔

تصویری اردو کا ایک فائدہ یہ ہے کہ آپ اردو عبارت کے پسِ منظر میں اپنی سائیٹ کا ایڈریس یا کاپی رائیٹ کی معلومات فراہم کر سکتے ہیں ، یوں اگر کوئی آپ کے مواد کو چوری کرتا ہے تو آپ کو بھی کریڈٹ ملتا ہے ۔ لیکن چونکہ یونیکوڈ میں عبارتی (Text) شکل میں تحریریں شائع کی جاتی ہیں اس لیے اسے آسانی سے چوری کیا جاسکتا ہے ۔ آپ کی خون پسینے کی محنت آرام سے دوسری ویب سائیٹوں پر استعمال ہوتی رہتی ہے اور آپ کو پتہ بھی نہیں چلتا کہ کون کون آپ کی تحریروں کو اپنے نام سے شائع کر رہا ہے ۔

اپنے مواد کی چوری کے بارے میں کوئی قدم اٹھانے سے پہلے ضروری ہے کہ آپ کو معلوم ہو کہ کون کون آپ کی تحریریں چوری کر رہا ہے ۔ چور کو پکڑنے کے لیے ایک ویب سائیٹ CopyScape مفت خدمت فراہم کر رہی ہے ۔ اس ویب سائیٹ کے صفحہِ اول پر جاکر دیے گئے خانے میں اپنے بلاگ یا ویب سائیٹ کا ایڈریس لکھیے ۔ ان کا خود کار نظام انٹرنیٹ کی چھان بین کر کے آپ کو بتا دے گا کہ آپ کی تحریریں چوری ہو رہی ہیں یا نہیں ۔ ایک مخصوص رقم ادا کر کے آپ مزید خدمات بھی حاصل کر سکتے ہیں ۔

Click Here To Visit ([Only Registered Users Can See Links])

ShahidMubashir
10-20-2009, 09:50 AM
NICE SHARING

Saqib
10-20-2009, 11:39 AM
very nice dear
thanks for your sharing

school boy
11-26-2009, 12:56 AM
:fan:

smaaaq
11-26-2009, 09:19 AM
Thanks for Sharing

~ BiG*BaBa ~
11-26-2009, 10:54 AM
NIce

*~Baloch~*
08-22-2011, 05:33 PM
Nice .
Thanks for Sharing !

w_luck
01-06-2013, 12:29 PM
Kafi acha hai

Black Pearl
05-11-2013, 07:43 PM
Very Nice Sharing

bint-e-masroor
05-11-2013, 09:39 PM
Nice Sharing

shihaab
06-27-2013, 08:41 AM
nice

Rahi_Hum
07-28-2013, 10:34 PM
Very Nice Sharing, Thanks