Heema
11-03-2009, 02:30 PM
18089
السلام علیکم و رحمتہ و برکاتہ
انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں دنیا کی صف اول پر فائز کمپنی انٹیل کارپوریشن نے نیو منکس کمپنی کے اشتراک سے کمپیوٹر میموری کی ایک نئی قسم فیز چینج میموری متعارف کرائی ہے جس میں موجود کمپیوٹر میموریز کی تمام خصوصیات کے علاوہ ایک ہی اسٹاک میں مختلف پی سی ایم PCM کو منجمد کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ واضح رہے کہ اس وقت اس ٹیکنالوجی کو 64Mb کی میموری پر آزمایہ گیا ہے۔ اس بات کا انکشاف نیومونکس کے سینئر ٹیکنالوجی آفیسر گریگ اٹوڈ نے کیا۔ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے کمپیوٹر میموری میں نمایاں اضافہ ہوگا جبکہ بجلی کے استعمال اور میموری کے لیے درکار جگہ میں کمی واقع ہوگی۔ اس حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے گریڈ اٹوڈ نے بتایا کہ ٹیسٹ سے حاصل ہونے والے نتائج بہت خوش آئند ہیں جنہیں بروئے کار لاتے ہوئے اس ٹیکنالوجی کو پی سی ایم PCM پر مبنی مصنوعات میں بھی نصب کیا جاسکے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میموری کے شعبے میں جدت کی اشد ضرورت ہے کیونکہ عام میموری کی اپنی حدود ہوتی ہیں تاہم اس ایجاد سے صارفین کو قابل اعتماد میموری میسر ہوگی۔اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے انٹیل کے فیلو اور میموری ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ کے ڈائریکٹر ایل فیزیو نے کہا کہ انٹیل کمپیوٹر کی ترقی میں میموری کی بہتری کو بہت اہمیت دیتا ہے اور ادارہ اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ PCMS جیسی ٹیکنالوجی کو متعارف کراکر نہ صرف میموری کے شعبے میں ایک مثبت اضافہ ہوگا بلکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں بھی بہتری آئے گی۔