PDA

View Full Version : ملک کی بنیاد میں علمائے حق کا خون ہے


bint-e-masroor
08-13-2014, 03:57 PM
[Only Registered Users Can See Links]

[Only Registered Users Can See Links]

ملک کی بنیاد میں علمائے حق کا خون ہے


ملک اسلامی کے قلعے میں ہر اک مامون ہے
ملک کا بدخواہ تو سودائی ہے مجنون ہے
ملک کا دشمن جو ہے بدبخت ہے ملعون ہے
ملک کی مٹی مرے اسلاف کی مرہون ہے
ملک کی بنیاد میں علمائے حق کا خون ہے

کون ہے جو مرمٹا اس دولت ایمان پر
کون ہے جو کھیل بیٹھا خود ہی اپنی جان پر
کس نے واری اپنی ہستی ارض پاکستان پر
پوچھئے اس سے جو اس کی خاک میں مدفون ہے
ملک کی بنیاد میں علمائے حق کا خون ہے

آج تک شاہد ہیں اس کے اے اثر اہل جہاں
واقعی آزادئ مسلم کا تھا روح رواں
حضرت اشرف علی تھانوی کا کارواں
بانی پاکستان کا خود آپ کا ممنون ہے
ملک کی بنیاد میں علمائے حق کا خون ہے

کب ہے پوشیدہ کسی سے سعئ مولانا ظفر
کس سے مخفی ہے شفیع وقت کا سحر و اثر
کون ہے شبیر عثمانی سے جگ میں بے خبر
روز روشن کی طرح اظہر یہ اک مضمون ہے

ملک کی بنیاد میں علمائے حق کا خون ہے


[Only Registered Users Can See Links]

[Only Registered Users Can See Links]


[Only Registered Users Can See Links]

Black Pearl
08-13-2014, 04:43 PM
Bohat umda

Softgrip
08-05-2017, 03:04 PM
BESHAK JAZAKALLAH