M00N
04-20-2010, 12:24 PM
پاکستان آئی ٹی کے شعبہ میں تیزی سے ترقی کررہا ہے ،پاکستان میں 7فیصد گروتھ ریٹ اورسٹاک مارکیٹ میں800فیصداضافہ کی وجہ سے آئی ٹی انڈسٹری مستحکم ہوئی ہے جو پاکستان میں سرمایہ کاری میںاضافے کا باعث بنے گا،امریکی جریدے سان جوزمرکری نیوز کے مطابق آئی ٹی سے متعلقہ بزنس کیلئے بین الاقوامی آئی ٹی کمپنیوں کا رجحان پاکستان کی طرف ہے، حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے معروف بین الاقوامی برانڈز کے پاکستان آئی ٹی انڈسٹری کے ساتھ روابط میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے ،بین الاقوامی کمپنیوں کی بڑی تعداد پاکستان میں سرمایہ کاری اور آئی ٹی مصنوعات کیلئے دلچسپی ظاہر کررہی ہیں،امکان ہے کہ عنقریب پاکستان آئی ٹی کمپنیوں او ر بین الاقوامی کمپنیوں کے مابین بڑے معاہدے سامنے آئیں گے ،امریکی جریدے کا کہنا ہے پاکستان گروتھ ریٹ میں اضافے کے بعدکیلیفورنیا کے علاقے سلی کون ویلی کے ساتھ آئی ٹی تعلقات بڑھانے کا خواہش مند ہے ، واضح رہے سلی کون ویلی آئی ٹی سے وابستہ کاروبار کی وجہ سے پوری دنیا میںمشہور ہے ،امریکی جریدے کی رپورٹ میں امریکی آئی ٹی کمپنی مینٹور گرافکس کے چیف ایگزیکٹو گریگ ہنکلے کے تاثرات بھی شامل ہیں،انہوںنے اپنے تاثرات میں کہاآئی ٹی کی دنیا میں پاکستان کو بھارت کی نسبت زیادہ ترجیح دی جارہی ہے جس کی وجہ پاکستان کی موجودہ آئی ٹی پالیسیاں ، آئی ٹی ایکسپرٹس کی مہارتیںاورکم خرچ آئی ٹی مصنوعات ہیں،پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کی حالیہ کارکردگی کو زیر بحث لاتے ہوئے امریکی جریدے نے کہا پاکستان میں آئی ٹی کا شعبہ مستحکم ہوا ہے اور آئی ٹی مصنوعات کی برآمدات میں پہلی بار تسلسل کے ساتھ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ،رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کے وینچر کیپیٹل کے بارے میں پیش گوئی کرناخاصا مشکل کام ہے ،ابتدائی طور پر پاکستان مقامی کمپنیوں کیلئے’’ کک سٹارٹ‘‘وینچر کیپیٹل کیلئے 50ملین ڈالر کے فنڈ پر غور کررہا ہے ، یہ فنڈ مستقبل میںپاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری کے مستقبل کا تعین کرے گا۔رپورٹ میں کہا گیا پاکستان میں امن اومان کی خراب صورتحال کے باوجود آئی ٹی انڈسٹری میں ترقی قابل تعریف ہے ۔