PDA

View Full Version : کینیا: شمسی توانائی کے موبائل فون


basteraintazar
08-18-2009, 10:10 AM
کینیا کی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی سفاری کام نے افریقہ میں مکمل طورپرشمسی توانائی پر چلنے والی پہلی ٹیلی فون سروس شروع کردی ہے۔ یہ موبائل فون سروس کینیا کی ایک اہم ضرورت کو بروقت پورا کرنے کی جانب ایک بڑا قدم ہے جسے توانائی کی شدید قلت کاسامنا ہے۔

گذشتہ ہفتے شمسی توانائی پرچلنے والےموبائل فونز کی فروخت شروع ہوئی تھی۔ کینیا کے باشندے یہ فون 40 ڈالر سے بھی کم میں خرید سکتے ہیں۔
28 سالہ یاک شیری نے جونیروبی میں اکاؤٹینٹ ہیں، اپنے والد کے لیے ایک ایسا ہی فون خریدا ہے اور وہ اس نئی ٹیکنالوجی کی کارکردگی سے بہت مطمئن ہیں۔
وہ کہتی ہیں کہ میرے لیے یہ خوشی کی بات ہے کہ فون سے میرے والد بہت خوش ہیں۔ وہ اندرون ملک رہتے ہیں اور انہیں فون چارج کرنے کے لیے طویل فاصلہ طے کرنا پڑتا تھا اور وہ بہت مہنگا بھی پڑتا تھا۔ مگر اب شمسی توانائی کے اس فون نے ان کی زندگی آسان بنادی ہے۔
نیا فون امکان ہےکہ کینیا کے دیہی علاقوں میں خاص طورپر بہت مقبول ہو گاجہاں بجلی بہت کم اور بہت مہنگی ہے۔ لیکن شہری علاقوں میں بھی ، کچی آبادیوں میں رہنے والے اکثر غریب باشندے موبائل فون کا فائدہ اس لیے نہیں اٹھا سکتے کیونکہ وہ اپنے فونز کی بیٹری چارج کرانے کی فیس اداکرنے کی استعاعت نہیں رکھتے۔ یاک کہتی ہیں کہ موبائل فون ان کے والد کے لیے بہت فائدہ مند ہے جو چھوٹے پیمانے پر کاشت کاری کرتے ہیں۔
وہ کہتی ہیں کہ پہلے انہیں کہیں کال کرنے کے لیے کسی کا فون استعمال کرنا پڑتا تھا اور جب فون کی بیٹری ختم ہو جاتئ تھی تو آپ اپنی سبزیاں بیچنے سے قاصر ہو جاتے تھے اور آپ سبزیوں کی فروخت اور لین دین نہیں کرسکتے تھے ۔ لیکن اب شمسی توانائی کے اس فون سے آپ بات بھی کرتے جائیے اور کاروبار بھی۔
نیا فون کینیا کے لیے اس لیے مفید ہے کہ ملک میں بجلی کی قیمتیں تیزی سے بڑھ رہی ہیں اور اس کی سخت راشن بندی ہے۔
بجلی کی کمی کی وجہ گھریلوصارفین کی طلب میں اضافہ اور خشک سالی کے باعث اس کی پیداوار میں کمی ہے۔ کینیا زیادہ تر پن بجلی پر انحصار کرتا ہے۔

بجلی کی قلت کے نتیجے میں ملکی اور بین الاقوامی سرگرم کارکنوں نے اس خطے میں گرین انرجی پر کام کرنے والی ٹیکنالوجی کے فروغ پر زور دے رہے ہیں ۔ پن بجلی اور شمسی توانائی کے ساتھ ساتھ کینیا میں ہوا اور جیوتھرمل ذرائع سے توانائی حاصل کرنے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

سفاری کام کے عہدے داروں کا دعویٰ ہے کہ دنیا بھر میں کینیا پہلا ملک ہے جہاںمارکیٹ میں شمسی توانائی کا موبائل فون متعارف کرایا گیا ہے۔ تاہم سام سنگ کمپنی نے اس سال جون میں شمسی توانائی کے سستے فون بھارت میں بیچنے شروع کردیے ہیں۔

یہ افریقہ میں تجارتی بنیادوں پر پیش کیے جانے والے اپنی قسم کے پہلے فون ہیں۔

موبائل فون کی صنعت سے وابستہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ دنیا کے ترقی پذیر ملکوں میں فون کی بیٹری چارج کرنے کے مسائل سے نمٹنے کے لیے شمسی توانائی کے فون چارچر ایک اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔
کینیا میں سفاری کام کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے موبائل فون ایک چینی کمپنی کے تیار کردہ ہیں۔

shaan
08-19-2009, 04:13 PM
NICE SHARING.......................

blueparadise
08-19-2009, 04:26 PM
nice sharing

charmingprince
08-19-2009, 04:27 PM
Nice sharing!

basteraintazar
08-19-2009, 05:06 PM
NICE SHARING.......................

nice sharing

Nice sharing!


Thanks .....

Mudasser
08-20-2009, 12:29 AM
nice sharing

basteraintazar
08-20-2009, 10:17 AM
nice sharing

Thanks..