PDA

View Full Version : ئی فون 5 رواں موسم گرما میں سامنےآنےکاامکا


Princess Of Azkaban
01-31-2012, 07:38 PM
نیویارک : ایپل نے اپنے نئے آئی فون 5 کو روان سال موسم گرما میں متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔
ایک رپورٹ کے مطابق نیا آئی فون کے حوالے سے کئی ماڈلز پر غور جاری ہے اور اسے موسم گرما تک فروخت تک پیش کر دیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق نئے فون کی اسکرین 4 انچ یا اس سے بڑی ہوگی، جو موجودہ آئی فونز سے زیادہ لمبی اور چوڑی ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق آئی فون 5 جون یا جولائی 2012ءمیں عام فروخت کے لئے مارکیٹ میں پیش کر دیا جائے گا، جبکہ اس میں آواز کے ذریعے متحرک ہونے والے آئی فون 4s کے فیچر کو مزید بہتر کرکے پپیش کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ تصاویر کو پی ڈی ایف سے ایکس ریز یا تھری ڈی فارمیٹ میں تبدیل کرنے کا آپشن بھی موجود ہوگا۔
ایپل انتظامیہ نے اس رپورٹ کی تردید کرنے کی بجائے کہا ہے کہ چند حیرت انگیز مصنوعات کی تیاری پر کام جاری ہے۔