View Single Post
Old 01-02-2014, 03:07 AM   #2
Jugno Pari
 
Jugno Pari's Avatar

Users Flag!
 
Join Date: Dec 2013
Location: Hyderabad
Posts: 126
Jugno Pari will become famous soon enoughJugno Pari will become famous soon enough
Default Re: Joke competition of JAN 2014

دلہن عروسی جوڑے میں بیٹھی تھی کہ دولہا آیا اور کہنے لگا

" مجھے اس دن کا کافی عرصے سے انتظار تھا "۔

دلہن نے جواب دیا " اس وقت دن نہیں رات ہے " ۔

میرا مطلب ہے کہ تمہیں حاصل کرنے کے لیے میں نے کتنے پاپڑ بیلے کولہو کے بیل کی طرح کام کیا ۔
دولہا نے وضاحت پیش کی ۔

" اس کا مطلب ہے تم پاپڑ بیلنے کا کام کرتے ہو اور پارٹ ٹائم تیل کا کاروبار بھی کرتے ہوگے " ۔
دولہن نے کہا ۔

" ڈارلنگ ! تم سمجھیں نہیں " دولہا نے روہانسا ہو کر کہا ۔
" اس سے پہلے تو کسی دولہا نے اپنی دلہن سے ایسی بات نہیں کی ہوگی " ۔ دولہن بولی ۔

دولہا اپنا سر پکڑ کر بیٹھ گیا اور کہنے لگا
ابا صحیح کہتے ہیں کہ دولہن گھر سے رخصت ہو تے وقت خود رو کر سب کو رلا دیتی ہے ۔ اور دولہا بے چارہ ساری زندگی روتا رہتا ہے ۔ دلہن نے پھر جواب دیا

" اب ساری زندگی کہاں رہ گئی ہے تقریباً آدھی تو گذر گئی ہے "۔
Jugno Pari is offline