Urdu Planet Forum -Pakistani Urdu Novels and Books| Urdu Poetry | Urdu Courses | Pakistani Recipes Forum  

Go Back   Urdu Planet Forum -Pakistani Urdu Novels and Books| Urdu Poetry | Urdu Courses | Pakistani Recipes Forum > Urdu Planet > Urdu Adab

Notices

Reply
 
Thread Tools Display Modes
Old 02-04-2012, 06:32 PM   #1
Princess Of Azkaban
! M Sorry ! M Not Perfect
 
Princess Of Azkaban's Avatar

Users Flag!
 
Join Date: Aug 2009
Location: City Of Bandle
Posts: 22,334
Princess Of Azkaban has a reputation beyond reputePrincess Of Azkaban has a reputation beyond reputePrincess Of Azkaban has a reputation beyond reputePrincess Of Azkaban has a reputation beyond reputePrincess Of Azkaban has a reputation beyond reputePrincess Of Azkaban has a reputation beyond reputePrincess Of Azkaban has a reputation beyond reputePrincess Of Azkaban has a reputation beyond reputePrincess Of Azkaban has a reputation beyond reputePrincess Of Azkaban has a reputation beyond reputePrincess Of Azkaban has a reputation beyond repute
Nice Saadat Hassan Manto.سعادت حسن منٹو




منٹو کی افسا نہ نگاری ہو یا پھرمضمون نگاری ۔۔اس پر سوال نہیں اٹھایا جاسکتااس کی تحریروں میں سچائیوں اور حقیقتوں کو جیسے بے نقاب کیاگیا اس پر اسے ''فحش نگار'' کا الزام ملا،لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ سزا کا اعلان کرنے وا لے وہ لوگ ہیں جو اس کے قلم سے نکلنے والی سو کالڈ''فحاشی ''کا باعث ہیںکئی نسلیں منٹو سے محبت کر آئی ہیں اور آنے والی باقی نسلیںبھی یہی فریضہ انجام دیں گیزیر نظر تحریر منٹو کے خطوط میںسے ایک ہے جواس نے ''انکل سام'' کے نام لکھے جو آج بھی ہماری تقدیروں کے فیصلے کرنے میں فاصلوں کو درخواعتنا نہیں سمجھتے
انکل سام کے نام خط
محترمی چچا جان!
تسلیمات!میں اب تک آپ کو ''پیارے چچا جان''سے خطاب کرتا رہا ہوں پر اب کی دفعہ میں نے ''محترمی چچا جان''لکھا ہے اس لئے کہ میں ناراض ہوں ۔ ناراضی کا باعث یہ ہے کہ آپ نے مجھے میرا تحفہ (ایٹم بم) ابھی تک نہیں بھیجا ۔ بتائیے یہ بھی کوئی بات ہے ۔ سنا تھا باپ سے زیادہ چچا بچوں سے پیار کرتا ہے لیکن ایسا معلوم ہوتا ہے کہ آپ کے امریکہ میں ایسا نہیں ہوتا ، مگر وہاں بہت سی ایسی باتیں نہیں ہوتیں جو یہاں ہوتی ہیں ۔ مثال کے طور پر یہاں آئے دن وزارتیں بدلتی ہیں آپ کے یہاں ایسا کوئی سلسلہ نہیں ہوتا ۔ یہاں نبی پیدا ہوتے ہیں ۔ وہاں نہیں ہوتے ۔ یہاں ان کے ماننے والے وزیر خارجہ بنتے ہیں، اس پر ملک میں ہنگامے برپا ہوتے ہیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوتی ۔ ان ہنگاموں پر تحقیقاتی کمیشن بیٹھتا ہے ۔ اس کے اوپر کوئی اور بیٹھ جاتا ہے ۔ وہاں اس قسم کی کوئی دلچسپ بات نہیں ہوتی ۔ بات ایٹم بم کی تھی جو میں نے آپ سے تحفے کے طور پر مانگا تھا اور نبی جموں کی طرف چلا گیا ہاں کتنی معمولی بات تھی ۔ میں نے صرف ایک چھوٹا، بہت ہی چھوٹا ایٹم بم مانگا تھا جس سے میں ایک ایسے آدمی کو اُڑا سکتا جو میرا دشمن ہے' لیکن ایسا معلوم ہوتا ہے کہ آپ نے میری خواہش کی شدت کو محسوس نہیں کیا ۔ شاید آپ ہائیڈروجن بموںکے تجربات میں مشغول تھے چچا جان!یہ ہائیڈروجن بم کیا ہے۔ آٹھویں جماعت میں ہم نے پڑھا تھا کہ ہائیڈ روجن ایک گیس ہوتی ہے ،ہوا سے ہلکی، آپ اس کرہ ارض کے سینے سے کس ملک کا بوجھ ہلکا کرنا چاہتے ہیں ۔ روس کا ؟مگر سنا ہے کہ وہ کم بخت نائیٹروجن بم بنا رہا ہے ۔ آٹھویں جماعت ہی میں ہم نے پڑھا تھا کہ نائیٹروجن ایک ایسی گیس ہوتی ہے جس میں آدمی زندہ نہیں رہ سکتا ۔ میرا خیال ہے کہ آپ اس کے جواب میں آکسیجن بم بنا دیں ۔ آٹھویں جماعت میں ہم نے پڑھا تھا کہ نائیٹروجن اور آکسیجن گیس جب آپس میں ملتی ہیں تو پانی بن جاتا ہے ۔ کیا ہی مزا آئیگا ادھر آپ آکسیجن بم پھینکیں گے ادھر روس نائیٹروجن بم باقی دنیا پانی میں ڈبکیاں لگائے گی ۔ خیر تو یہ مذاق کی بات تھی ۔ سنا ہے آپ نے ہائیڈروجن بم صرف اسلئے بنایا ہے کہ دنیا میں مکمل امن امان قائم ہو جائے ۔ یوں تو اللہ کی اللہ ہی بہتر جانتا ہے لیکن مجھے آپ کی بات کا یقین ہے ایک اس لئے کہ میں نے آپ کا گندم کھایا ہے اور پھر میں آپ کا بھتیجا ہوں ۔ بزرگوں کی بات یوں بھی چھوٹوں کو فوراً ماننی چاہیے لیکن میں پوچھتا ہوں ، اگر آپ نے دنیا میں امن وامان قائم کردیا تو دنیا کتنی چھوٹی ہو جائیگی ۔ میرا مطلب ہے کتنے ملک صفحہ ہستی سے نیست ونابود ہوں گے میری بھتیجی جو سکول میں پڑھتی ہے کل مجھ سے دنیا کا نقشہ بنانے کا کہہ رہی تھی ۔ میں نے اس سے کہا ، ابھی نہیں ، پہلے مجھے چچا جان سے بات کرلینے دو ۔ ان سے پوچھ لوں کونسا ملک رہے گا کونسا نہیں رہے گا ۔ پھر بنا دوں گا ۔ خدا کے لئے روس کو سب سے پہلے اڑائیے گا ، اس سے مجھے خدا واسطے کا بیر ہے ۔ سات آٹھ دن ہوئے وہاں سے فنکاروں کا ایک وفد آیا تھا ۔ خیر سگالی کرکے میرا خیال ہے اب واپس چلا گیا ہے اس وفدمیں ناچنے اور گانے والیاں تھیں ، جنہوں نے ناچ گا کر ہمارے سادہ لوح پاکستانیوں کا دل موہ لیا ۔ اب آپ اس کے توڑ میں جب تک وہاں سے کوئی ایسا گانا ، بجانا ناچتا ، تھرکتا خیر سگالی وفد نہیں بھیجیں گے کام نہیں چلے گا ۔ میں نے آپ سے پہلے بھی کہا تھا کہ ہالی ووڈ کی چند ''ملین ڈالر''ٹانگوں والی لڑکیاں یہاں روانہ کردیجئے مگر آپ نے اپنے کم عقل بھتیجے کی اس بات پر کوئی غور نہ کیا اور ہائیڈروجن بم کے تجربوں میں مصروف رہے ۔ قبلہ جادووہ جو سر چڑھ کر بولے ۔ ذرا اپنی سفارت خانے متعینہ پاکستان سے پوچھئے ۔ یہاں ہر ایک کی زبان پر تمام خانم اور مادام عاشورہ کا نام ہے ۔ یہاں ایک بہت بڑا اردو اخبار ''زمیندار'' ہے ۔ اس کے ایڈیٹربڑے زاہد خشک قسم کے نوجوان ہیں ۔ ان پر اسی روسی وفد نے اتنا اثر کیا کہ نثرمیں شاعری کرنے لگے ایک پیرا ملاحظہ فرمائیے ''جب وہ گارہی تھی تو کھچا کھچ بھرے ہوئے اوپن تھیٹر ( شاید آپ کے یہاں ایسا تھیٹر نہ ہو ) میں سامعین کے سانس لینے کی آواز صاف سنائی دے رہی تھی ۔ تھیٹر پر جھکا ہوا تاروں بھرا آسمان اور سٹیج کے چاروں طرف ابھرے ہوئے سرسبز درخت بھی دم بخود تھے اور اس گھمبیر سناٹے میں ایک کوئل کوک رہی تھی ۔ اس کی تیز ، گہری اور روح کو چیر دینے والی آواز ، تاریک رات کے سینے میں جا بجا ان دیکھی روشنی کے گہرے گھائو ڈال رہی تھی۔ ''پڑھ لیا آپ نے ؟چچا جان یہ معاملہ بہت سنگین ہے ۔ ہائیڈروجن بموں کو فی الحال چھوڑئیے اور اس طرف توجہ دیجئے ۔ آپ کے پاس کیا حسینائوں کی کمی ہے ۔ چشم بدور ایک سے ایک پٹاخا سی موجو دہے لیکن میں آپ کو ایک مشورہ دوں ۔جتنی بھیجئے گا سبکی ٹانگیں ''ملین ڈالر ''قسم کی ہوں اور ہمارے پاکستانی مردوں کو بوسہ دینے سے نہ گھبرائیں ۔ میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ اگر آپ نے ایک جہاز بھر کولینوس ٹوتھ پیسٹ بھیج دی تو میں سب کے دانت صاف کرادوں گا ۔ ان کے منہ سے بو نہیں آئیگی ۔ آپ میری بات مان گئے تو آپ کی سات آزادیوں کی قسم کھا کے کہتا ہوں کہ روس والوں کے چھکے چھوٹ جائیں گے اور تمارا خانم اور مادام عاشورہ ناپتی رہ جائیگی اور زمیندار کے ایڈیٹر کودن میں تارے نظر آنے لگیں گے لیکن چچا جان ایک بات سن لیجئے اگر آپ نے الزبتھ کو بھیجا تو اس کے بوسے صرف میرے لئے وقف ہوں گے ۔ مجھے اس کے ہونٹ بہت پسند ہیں ۔ ہاں اس خیر سگالی وفد میں کہیں اس حبشی گوئیے پال روبنسن کو نہ شامل کیجئے گا ۔ سالا( سالے کا مطلب ہے بیوی کا بھائی ۔ ہم اسے گالی کے طور پر استعمال کرتے ہیں) کمیونسٹ ہے ۔ مجھے حیرت ہے آپ نے اسے ابھی تک ایسٹ افریقہ کیوں نہیں بھیجا ۔ وہاں اسے بڑی آسانی سے مائو ما ئو کی تحریک میں ماخوذ کرکے گولی سے اڑایا جاسکتا ہے میں اس خیر سگالی وفد کا بے چینی سے انتظار کروں گا اور ''نوائے وقت ''کے مدیر سے کہوں گا کہ وہ ابھی سے اسکا پروپیگنڈہ شروع کردے ۔ بڑا نیک اور برخوردار قسم کا آدمی ہے ۔ میری بات نہیں ٹالے گا ۔و یسے آپ اسے تحفے کے طو پر ریٹا بیورتھ کی آٹوگراف تصویر بھجوادیجئے گا ۔ بے چارہ اسی میں خوش ہو جائیگا ۔ میں یہ بھی وعدہ کرتا ہوں کہ جب آپ کا یہ خیر سگالی وفد لاہور میں آئیگا تو میں اسے ہیرا منڈی کی سیر کرائو ںگا ۔ شورش کشمیری صاحب کو میں ساتھ لے چلوں گا کہ وہ اس علاقے کے پیر ہیں (حال ہی میں آپ نے اس پر ایک کتاب بھی لکھی ہے جس کا عنوان ''اس بازارمیں'' ہے۔ آپ اپنے سفارتخانے کو حکم دیجئے ۔ وہ آپ کو اس کا ترجمہ کراکے بھیج دیگا )

__________________
Princess Of Azkaban is offline   Reply With Quote
Old 02-04-2012, 06:33 PM   #2
Princess Of Azkaban
! M Sorry ! M Not Perfect
 
Princess Of Azkaban's Avatar

Users Flag!
 
Join Date: Aug 2009
Location: City Of Bandle
Posts: 22,334
Princess Of Azkaban has a reputation beyond reputePrincess Of Azkaban has a reputation beyond reputePrincess Of Azkaban has a reputation beyond reputePrincess Of Azkaban has a reputation beyond reputePrincess Of Azkaban has a reputation beyond reputePrincess Of Azkaban has a reputation beyond reputePrincess Of Azkaban has a reputation beyond reputePrincess Of Azkaban has a reputation beyond reputePrincess Of Azkaban has a reputation beyond reputePrincess Of Azkaban has a reputation beyond reputePrincess Of Azkaban has a reputation beyond repute
Default Re: Saadat Hassan Manto.سعادت حسن منٹو


یہاں ایک سے ایک درخشندہ تابندہ ہیرا پڑا ہے ۔ ہر تراش کا ، ہروزن کا ۔ اب اور باتیں شروع کرتا ہوں ۔ پاکستان کو آپ کی فوجی امداد دینے کے فیصلے اور مشرق بعید کے دیگر مسائل پر بھارت اور آپ کے اختلافات پر پنڈت نہرو نے پچھلے دنوں جو زبردست نکتہ چینی کی تھی ، سنا ہے اس کا یہ ردعمل ہوا ہے کہ آپ کے ملک کی حکمت عملی میں ایک نیا رجحان ترقی کررہا ہے ۔ بعض کی یہ بھی رائے ہے کہ امریکہ ، بھارت کو اپنے عزائم کے متعلق اطمینان دلانے کی ضرورت سے زیادہ کوشش کررہا ہے ۔ آپ کے جنوبی ایشیائی اور افریقی معاملات کے اعلی افسر ، کیا نام ہے ان کا ؟ہاں مسٹر جان جونکینز نے اپنے ایک بیان میں بھارت کے لئے اپنے ملک کے خیر سگالی جذبات کی پیشکش کی ہے اسکا تو یہ مطلب نکلتا ہے کہ واشنگٹن ، دہلی کا اعتماد حاصل کرنے کیلئے تڑپ رہا ہے ۔ جہاں تک میں سمجھتا ہوں پاکستان اور بھارت کو خوش رکھنے سے آپ کا واحد مقصد یہی ہے کہ جہاں کہیں بھی آزادی اور جمہوریت کا ٹمٹماتا دیا جل رہا ہے ، اسے پھونک سے نہ بجھایا جائے بلکہ اس کو تیل دیا جائے ۔ بلکہ تیل میں ڈبو دیا جائے تاکہ وہ پھر کبھی تشنہ لبی کا شکوہ نہ کرے ۔ ہے نا چچا جان؟آپ پاکستان کو آزاد دیکھنا چاہتے ہیں اس لئے کہ آپ کو درہ خیبر سے بیحد پیار ہے ، جہاں سے حملہ آور صدیوں سے ہم پر حملہ کرتے رہے ہیں ۔ اصل میں درہ خیبر ہے ہی بہت خوبصورت چیز ، اس سے پیاری اور خوبصورت چیز پاکستان کے پاس اور ہے بھی کیا ؟اور بھارت کو آپ اس لئے آزاد دیکھنا چاہتے ہیں کہ پولینڈ، چیکو سلوواکیہ اور کوریا میں روس کی جارحانہ کارروائیاں دیکھ کر آپ کو ہر دم اس بات کا کھٹکا رہتا ہے کہ یہ سرخ مملکت کہیں بھارت میں درانتیاں اور ہتھوڑے چلانا شروع نہ کردے۔ آپ کی تاروں والی اونچی ٹوپی کی قسم ، آپ ایسا مخلص انسان کبھی پیدا ہوا ہے اور نہ ہوگا ۔ خدا آپ کی عمر دراز کرے اور آپ کی سات آزادیوں کو دن دوگنی اور رات چوگنی ترقی دے یہاں ایک علاقہ ہے مغربی پنجاب، اسکے وزیراعلیٰ ہیں فیروز خان نون (ایک بیگم ایک انگریز خاتون ہیں ) آپ نے ان کا نام سنا ہوگا ۔ حال ہی میں آپ نے اپنے دولت کدے پر ( جو پنچولی فلم اسٹوڈیو کے آگے ہے ) ایک کانفرنس بلائی ۔ اس میں آپ نے مسلم لیگ ( جسے مشرقی پاکستان میں شکست فاش ہوئی ہے ) کے کارکنوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں اشتراکیوں (سرخوں) کے مقابلے کیلئے جدوجہد کریں دیکھئے چچا جان!آپ فیروز خان نون صاحب کا شکریہ ادا کیجئے اور خیر سگالی کے طور پر ان کی بیگم صاحب کیلئے ہالی وڈ کے سلے ہوئے دو تین ہزار فراک بھیج دیجئے ۔ کہیں آپ نے بھیج تو نہیں دئیے ۔ میں بھول گیا تھا کیونکہ اب وہ ساڑی پہنتی ہیں ۔ بہر حال نون صاحب کا اشتراک دشمن ہونا بڑی نیک فال ہے کیونکہ کامریڈ فیروز الدین منصور پھر جیل میں ہوگا ۔ مجھے اس کا ہروقت دمے کا مرض میں گرفتار ہونا ایک آنکھ نہیں بھاتا ۔ اب میں آپ کو ایک بڑا اچھا مشورہ دیتا ہوں ۔ ہماری حکومت نے حال ہی میں کامریڈ سبط حسن کو جیل سے رہا کیا ہے ۔ آپ اس کو اغوا کرکے لے جائے ۔ میرا دوست ہے لیکن ڈر لگتا ہے کہ وہ اپنی پیاری پیاری نرم باتوں سے ایک روز مجھے کمیونسٹ بنالیگا ۔ یوں تو میں اتنا ڈرپوک نہیں ۔ کمیونسٹ بھی ہو جائوں تو میرا کیا بگڑ جائیگا ۔ مگر آپ کی عزت پر حرف آنے کا خیال ہے ۔ لوگ کیا کہیں گے کہ آپ کا بھتیجا ایسے بڑے دلدل میں جا دھنسا ۔ میری اس برخورداری پر ایک شاباشی تو بھیجئے ۔ اب میں احوال روزگار کی طرف آتا ہوں ۔ چچا جان آپ کی ریش مبارک کی قسم ۔ دن بہت برے گزررہے ہیں ۔ اتنے برے گزررہے ہیں کہ اچھے دنو ںکیلئے دعا مانگنا بھی بھول گیا ہوں ۔ یہ سمجھئے کہ بدن پر لتے جھولنے کا زمانہ آگیا ہے ۔ کپڑا اتنا مہنگا ہوگیا ہے کہ جو غریب ہیں انکو مرنے پر کفن بھی نہیں ملتا ، جو زندہ ہیں وہ تار تار لباس میں نظر آتے ہیں ۔ میں نے تو تنگ آکر سوچا ہے کہ ایک ''ننگا کلب''کھول دوں ۔ لیکن سوچتا ہوں ننگے کھائیں گے کیا… ایک دوسرے کا ننگ؟…مگر وہ بھی اتنا کریہہ ہوگا کہ نگاہیں لقمہ اٹھاتے ہی وہیں رکھ دیں گے ۔ کوئی ویرانی سی ویرانی ہے ، کوئی ننگی سے ننگی ہے ، کوئی ترشی سی ترشی ہے لیکن چچا جان داد دیجئے ۔
گو میں رہا رہین ستم ہائے روزگار
لیکن ترے خیال سے غافل نہیں رہا
لیکن چھوڑئیے اس قصے کو آپ خوش گلو، خوش اندام اور خوش خرام حسینوں کا وہ خیر سگالی وفد بھیج دیجئے ۔ ہم اس غربت میں بھی اپنی دل ''پشوری''کرلیں گے ۔ فی الحال آپ الزبتھ ٹیلر کے ہونٹوں کا ایک پرنٹ بھیج دیجئے ۔ خدا آپ کو خوش رکھے ۔
آپ کا تابعدار بھتیجا سعادت حسن منٹو
31لکشمی مینشنز ہال روڈ لاہور
__________________
Princess Of Azkaban is offline   Reply With Quote
Old 02-20-2012, 11:13 AM   #3
Rania
 
Rania's Avatar

Users Flag!
 
Join Date: Jan 2011
Posts: 12,667
Rania has a reputation beyond reputeRania has a reputation beyond reputeRania has a reputation beyond reputeRania has a reputation beyond reputeRania has a reputation beyond reputeRania has a reputation beyond reputeRania has a reputation beyond reputeRania has a reputation beyond reputeRania has a reputation beyond reputeRania has a reputation beyond reputeRania has a reputation beyond repute
Default Re: Saadat Hassan Manto.سعادت حسن منٹو

Thanks for sharing
Rania is offline   Reply With Quote
Old 02-20-2012, 11:16 AM   #4
jawad726

Users Flag!
 
Join Date: Feb 2012
Posts: 5
jawad726 is on a distinguished road
Default Re: Saadat Hassan Manto.سعادت حسن منٹو

Thanks for sharing
jawad726 is offline   Reply With Quote
Old 02-20-2012, 11:19 PM   #5
Night Jasmine
săиiă
 
Night Jasmine's Avatar

Users Flag!
 
Join Date: Dec 2009
Location: ♥ *♥ Urdu planet's orchard♥* ♥
Posts: 22,840
Night Jasmine has a reputation beyond reputeNight Jasmine has a reputation beyond reputeNight Jasmine has a reputation beyond reputeNight Jasmine has a reputation beyond reputeNight Jasmine has a reputation beyond reputeNight Jasmine has a reputation beyond reputeNight Jasmine has a reputation beyond reputeNight Jasmine has a reputation beyond reputeNight Jasmine has a reputation beyond reputeNight Jasmine has a reputation beyond reputeNight Jasmine has a reputation beyond repute
Default Re: Saadat Hassan Manto.سعادت حسن منٹو

Thanks for sharing
__________________

Night Jasmine is offline   Reply With Quote
Old 02-20-2012, 11:33 PM   #6
kato kitti
! av αtt!tu∂є in my blOoD
 
kato kitti's Avatar

Users Flag!
 
Join Date: Oct 2011
Location: in ppls heart ♥
Posts: 7,278
kato kitti has a reputation beyond reputekato kitti has a reputation beyond reputekato kitti has a reputation beyond reputekato kitti has a reputation beyond reputekato kitti has a reputation beyond reputekato kitti has a reputation beyond reputekato kitti has a reputation beyond reputekato kitti has a reputation beyond reputekato kitti has a reputation beyond reputekato kitti has a reputation beyond reputekato kitti has a reputation beyond repute
Default Re: Saadat Hassan Manto.سعادت حسن منٹو

tfs
__________________
Nobody is perfect...
I'm nobody..
So I'm perfect..
kato kitti is offline   Reply With Quote
Old 09-29-2012, 01:37 AM   #7
maliktaimoorabbas
█║▌║▌║ αggяεsιvε ║▌║▌║█
 
maliktaimoorabbas's Avatar

Users Flag!
 
Join Date: Nov 2010
Location: In the Heart of My UP Friends
Posts: 32,692
maliktaimoorabbas has a reputation beyond reputemaliktaimoorabbas has a reputation beyond reputemaliktaimoorabbas has a reputation beyond reputemaliktaimoorabbas has a reputation beyond reputemaliktaimoorabbas has a reputation beyond reputemaliktaimoorabbas has a reputation beyond reputemaliktaimoorabbas has a reputation beyond reputemaliktaimoorabbas has a reputation beyond reputemaliktaimoorabbas has a reputation beyond reputemaliktaimoorabbas has a reputation beyond reputemaliktaimoorabbas has a reputation beyond repute
Default Re: Saadat Hassan Manto.سعادت حسن منٹو

Very nice sharing PoA
__________________
maliktaimoorabbas is offline   Reply With Quote
Old 05-07-2013, 06:05 PM   #8
bint-e-masroor
Moderator
 
bint-e-masroor's Avatar

Users Flag!
 
Join Date: Nov 2012
Location: ●♥ღ язαmℓάи ღ♥●
Posts: 26,494
bint-e-masroor has a reputation beyond reputebint-e-masroor has a reputation beyond reputebint-e-masroor has a reputation beyond reputebint-e-masroor has a reputation beyond reputebint-e-masroor has a reputation beyond reputebint-e-masroor has a reputation beyond reputebint-e-masroor has a reputation beyond reputebint-e-masroor has a reputation beyond reputebint-e-masroor has a reputation beyond reputebint-e-masroor has a reputation beyond reputebint-e-masroor has a reputation beyond repute
Default Re: Saadat Hassan Manto.سعادت حسن منٹو

nice sharing
__________________
bint-e-masroor is offline   Reply With Quote
Reply

Bookmarks

Tags
حسن, منٹو, hassan, mantoسعادت, saadat


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
Thread Tools
Display Modes

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Forum Jump

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
ہے حسن کا پر کیف نظارہ تیری آنکھیں AfTaB AnSaRi Urdu poetry 5 11-25-2013 09:33 PM
وہ حسن نمایاں ہے بدن سے تیرے AfTaB AnSaRi Urdu poetry 2 06-11-2013 07:03 PM
کتنی کشش ہے حسن کی اس دھوپ چھاوں میں AfTaB AnSaRi Urdu poetry 2 05-30-2013 02:03 AM


All times are GMT +6. The time now is 06:17 PM.


Powered by vBulletin® Version 3.8.9
Copyright ©2000 - 2020, vBulletin Solutions, Inc.