Urdu Planet Forum -Pakistani Urdu Novels and Books| Urdu Poetry | Urdu Courses | Pakistani Recipes Forum  

Go Back   Urdu Planet Forum -Pakistani Urdu Novels and Books| Urdu Poetry | Urdu Courses | Pakistani Recipes Forum > Islam > Islam > Islamic Maloomat

Notices

Reply
 
Thread Tools Display Modes
Old 03-23-2018, 11:55 AM   #1
journalist
Moderator

Users Flag!
 
Join Date: Nov 2011
Posts: 13,664
journalist has a reputation beyond reputejournalist has a reputation beyond reputejournalist has a reputation beyond reputejournalist has a reputation beyond reputejournalist has a reputation beyond reputejournalist has a reputation beyond reputejournalist has a reputation beyond reputejournalist has a reputation beyond reputejournalist has a reputation beyond reputejournalist has a reputation beyond reputejournalist has a reputation beyond repute
Default Islami Maloomat 3

خواتین کا ذوقِ عبادت

تاریخِ اسلام اس بات پرگواہ ہے کہ ابتدائے اسلام سے آج تک عبادت و بندگی کے اس حکم پر جہاں مردوں نے عمل کیا ہے وہیں عورتیں بھی کسی سے پیچھے نہیں رہیں، خالق کائنات کی رضا جوئی کے لیے جہاں مرد اپنی راتوں کو عبادت سے مزین کیے، وہیں عورتیں بھی اطاعت و بندگی کے ذریعے اپنی راتوں کو سجائیں، اور اپنے مولی سے ہم کلامی کے لیے شب بیداری اور آہِ سحر گاہی کا معمول بنائیں۔ جہاں رسول اللہؐ پورے جذبے کے ساتھ عبادت میں مصروف ہوا کرتے، وہیں آپ کی صحبت میں رہنے والی ازواجِ مطہرات بھی پورے شوق و جذبے کے ساتھ فریضۂ بندگی بجالاتیں، جہاں صحابہ طریقۂ نبیؐ کے مطابق عبادت کیا کرتے وہیں، صحابیات بھی آپ کی تعلیمات کی مطابق عمل کرتیں، اور جس طرح عبادت کے میدان میں حسن بصریؒ جیسے باکمال ولی پیدا ہوئے اسی طرح رابعہ بصریہؒ جیسی ولیہ بھی پیدا ہوئیں۔ عبادت گذاروں کی فہرست اس وقت تک مکمل نہیں ہوسکتی؛ جب تک ان برگزیدہ خواتین کا تذکرہ نہ کیا جائے، جن کے جذبۂ عبادت و بندگی اور رضائے الٰہی کے حصول کی کوششوں کو دیکھ کر موجودہ دور کی خواتین بھی اپنے مقصدِ زندگی کو یا د کرسکتی ہے اور اپنے مولی حقیقی کی عبادت میں ہمہ تن مصروف ہوسکتی ہے۔
خیر القرون اوردورِ سلفِ صالحین کی خواتین کو عبادت کا اتنا زیادہ شوق تھا کہ اپنے دن ورات کا اکثر حصہ عبادتِ الٰہی میں گذارتیں اور اپنے آپ کو ان اعمال میں لگاتیں جو خدا اور اس کے رسول کو راضی کرنے والے ہوتے، عبادت کے ذریعے اس مقام و مرتبہ پر پہنچ گئی تھیں، جس تک آج کے بڑے بڑے ولی صفت انسان کا بھی پہنچنا مشکل ہے۔
آپؐ کی سب سے چہیتی بیوی عائشہ صدیقہؓ عبادت گذار تھیں، اللہ سے نہایت ڈر نے والی تھیں، چاشت کی نماز پابندی کے ساتھ ادا کرتی تھیں، رمضان المبارک میں تراویح کا خاص اہتمام کرتیں، اکثر روزے رکھا کرتیں، پورے جذبے کے ساتھ ہر سال برابر حج ادا کرتیں، غلاموں پر شفقت کرتیں اور ان کو خرید کر آزاد کرتیں۔ (شرح بلوغ المرام)
امّ المو منین امّ سلمہؓ کی زندگی نہایت زاہدانہ تھی، انھیں عبادت الٰہی سے بہت زیادہ لگاؤ تھا، رمضان شریف کے علاوہ ہر مہینے میں تین روزے پابندی کے ساتھ رکھا کرتیں، اطاعتِ خداوندی ہر عمل میں صاف نظر آتا تھا، جہاں اوامر کی بے حد پابند تھیں وہیں نواہی سے بھی بچنے کا التزام کرتی تھیں۔ (ابن سعد)
امّ المومنین زینب بنت جحشؓ بڑی دیندار، پرہیز گار، حق گو اوررونے والی تھیں، ان کی عبادت و زہد کا اعتراف خود رسول اللہ نے کیا ہے۔ حافظ ابن حجرؒ نے اپنی کتا ب الاصابۃ میں ایک واقعہ تحریر کیا ہے کہ ایک مرتبہ حضورؐ مہاجرین کی ایک جماعت میں مالِ غنیمت تقسیم فرمارہے تھے، زینبؓ بھی اس موقع پر موجود تھیں، انھوں نے کوئی ایسی بات کہی جو عمرؓ کو پسند نہیں آئی، انھوں نے ذرا تلخ انداز میں زینبؓ کو دخل دینے سے منع کیا، رسول کریمؐ نے فرمایا: اے عمرؓ انھیں کچھ نہ کہو یہ اوّاہ (خداسے ڈرنے والی) ہیں۔
امّ المومنین جویریہؓ بھی بڑی عبادت گذار اور زاہدانہ زندگی گذار نے والی خاتون تھیں، رسول اللہ انھیں اکثر عبادت و بندگی میں مشغول پاتے، آپؐ جب کبھی گھر سے باہر جاتے یا گھر تشریف لاتے تو انھیں اپنے ربّ سے راز و نیاز کر تے ہوئے پاتے، ایک دن حضور انورؐ نے انھیں صبح کے وقت اپنے گھر کی مسجد (نماز کی جگہ) میں عبادت کرتے ہوئے دیکھا پھرضروریات سے فارغ ہو کر آئے تو بھی اسی حالت میں ان کو پایا، آپ نے ان سے پوچھا کہ کیا تم ہمیشہ اسی طرح عبادت کرتی رہتی ہو، انھوں نے کہا: جی ہاں یا رسول اللہ! تو آپؐنے فرمایا کہ یہ کلمات پڑھا کرو ان کو تمہاری نفل عبادت پر ترجیح حاصل ہے: سبحان اللہ، سبحان اللہ عدد خلقہ، سبحان اللہ عدد خلقہ، سبحان اللہ رضی نفسہ، سبحان اللہ رضی نفسہ، سبحان اللہ زنۃ عرشہ، سبحان اللہ زنۃ عرشہ، سبحان اللہ مداد کلماتہ، سبحان اللہ مداد کلماتہ۔ (مسند احمد )
سیدہ فاطمہ الزہراؓ کو عبادتِ الٰہی سے بے انتہا شغف تھا، ان کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ تہجد گذار اور کثرت سے روزے رکھنے والی تھیں، خوفِ الٰہی سے ہر وقت لرزاں اور ترساں رہتی تھیں، زبان پر ہمیشہ اللہ تعالی کا ذکر جاری رہتا تھا۔ علیؓ فرماتے ہیں کہ میں فاطمہؓ کو دیکھتا تھا کہ کھانا پکاتی تھیں، اور ساتھ ساتھ خدا کا ذکر کرتی جاتی تھیں، سلمان فارسیؓ کا بیا ن ہے کہ فاطمہؓ گھر کے کام کاج میں لگی رہتی تھیں اور قرآن مجید کی تلاوت کرتی رہتی تھیں، وہ چکّی پیستے وقت بھی قرآن پاک کی تلاوت کرتی تھیں۔
خولاءؓ بھی عبادت الٰہی سے کافی شغف رکھتی تھیں اور ساری عبادت اور نماز پڑھنے میں گذارتی تھیں ان کا تذکرہ مسند احمد بن حنبل میں ہے کہ ایک مرتبہ رسول اللہ سیدہ عائشہ صدیقہؓ کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے، اتنے میں خولاءؓ کا ادھر سے گذر ہوا تو عائشہؓ نے رسول اللہ سے کہا کہ یارسول اللہ یہ خولاء ہے، جو پوری رات عبادت میں گذارتی ہے اور رات بھر سوتی نہیں، اس پر آپ نے تعجب سے فرمایا کہ رات بھر نہیں سوتیں؟ پھر فرمایا کہ انسان کو اتنا ہی کام کرنا چاہیے جسے وہ ہمیشہ نباہ سکے۔ (مسند احمد)
صفوان بن معطلؓ کی اہلیہ ایک مرتبہ آپؐ کے پاس آکر شکایت کرنے لگی کہ ان کے شوہر انھیں نماز پڑھنے کی بنا پر سختی کرتے ہیں، جب میں روزہ رکھتی ہوں تو میرا روزہ بھی تڑوادیتے ہیں، حضور انورؐ نے صفوان بن معطل سے وجہ دریافت کی تو انھوں نے عرض کیا کہ یارسول اللہ! یہ نماز میں دولمبی لمبی سورتیں پڑھتی ہیں اور میں انھیں اس سے منع کرتا ہوں، اور روزہ تڑوانے کی حقیقت یہ ہے کہ جب یہ نفلی روزے رکھنے پر آتی ہیں تو رکھتی ہی چلی جاتی ہیں جو میرے لیے تکلیف دہ ہے۔ (مسند احمد)
یہ واقعات بتاتے ہیں کہ عورت ذات عبادت کے معاملے میں کبھی مردوں سے پیچھے نہیں رہی؛ بلکہ ان کا ذوق عبادت اور اللہ تعالی سے خصوصی تعلق و محبت مثالی رہا ہے، آج کل کی خواتین بھی ان کے نقش قدم پر چل کر دنیا وآخرت میں سرخ رو ہوسکتی ہیں، اللہ تعالی ہم سب کو اس کی تو فیق عطا فرمائے! آمین۔
journalist is offline   Reply With Quote
Reply

Bookmarks

Tags
islami, maloomat


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
Thread Tools
Display Modes

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Forum Jump

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
ISLAMI MALOOMAT journalist Islamic Maloomat 0 06-12-2015 01:49 PM
ISLAMI MALOOMAT journalist Islamic Maloomat 0 06-01-2015 12:40 PM
ISLAMI MALOOMAT 4 journalist Islamic Maloomat 1 05-05-2015 01:25 AM
ISLAMI MALOOMAT 3 journalist Islamic Maloomat 0 05-04-2015 03:32 PM
ISLAMI MALOOMAT 1 journalist Islamic Maloomat 0 05-04-2015 03:30 PM


All times are GMT +6. The time now is 07:16 AM.


Powered by vBulletin® Version 3.8.9
Copyright ©2000 - 2019, vBulletin Solutions, Inc.