Urdu Planet Forum -Pakistani Urdu Novels and Books| Urdu Poetry | Urdu Courses | Pakistani Recipes Forum  

Go Back   Urdu Planet Forum -Pakistani Urdu Novels and Books| Urdu Poetry | Urdu Courses | Pakistani Recipes Forum > Urdu Planet > Urdu Adab

Notices

Reply
 
Thread Tools Display Modes
Old 11-28-2013, 09:36 AM   #1
Saboo
 
Saboo's Avatar

Users Flag!
 
Join Date: Oct 2013
Location: Canada.
Posts: 742
Saboo is a glorious beacon of lightSaboo is a glorious beacon of lightSaboo is a glorious beacon of lightSaboo is a glorious beacon of lightSaboo is a glorious beacon of lightSaboo is a glorious beacon of light
New Jindrri.....Part 2 ***جندڑی

part 1
http://www.urduplanet.com/showthread.php?t=126279



part 2.
جندڑی .......وہ ایک رات

میں نے جندو کی طرف دوبارہ دیکھا. اسکا رنگ بہت ہی صاف ستھرا اور آنکھیں کالی کالی تھیں جنہیں اسکی لمبی لمبی پلکیں بار بار چھپا لیتی تھیں. کالے لمبے بال جسے جندو نے لال دوپٹے سے ڈھانپ رکھا تھا لیکن وہ بےترتیبی سے ہر سمت سے باہر جھانک رہے تھے. دو بھرے بھرے گلابی سے ہونٹ جن پر وہ بار بار زبان پھیر رہی تھی جیسے وہ بار بار خشک ہو جاتے ہوں اور صاف ظاہر ہو رہا تھا کہ وہ کافی نروس ہے حالانکہ اس نے میری ماں کا ہاتھ تھام رکھا تھا جیسے وہ اسکی اپنی ماں ہو. جب اسنے مجھے یوں غور سے اپنی طرف دیکھتے ہوے پایا تو اور نروس ہو گئی اور شرم سے اسکے چہرے کا رنگ گلابی ہو گیا. اور میری ماں کے پہلو میں چھپنے کی کوشش کرنے لگی. لیکن اسکے باوجود اسکی آنکھوں میں ایک ایسی چمک تھی جو کسی ایسی چیز کو، جو آپ کو بہت پسند ہو، آپ پہلی باراتنے قریب دیکھ رہے ہوں کہ ابھی اپنا ہاتھ بڑھا کر اسے اٹھا لیں گے. میں سوچنے لگا وہ ایسی کونسی چیز تھی جو جندو کے من کو بھا گئی تھی، شائد میرے کمرے کی کھڑکی میں لگے وہ سرخ رنگ کے شنیل کے پردے ہوں جو میری ماں نے ابھی لگواے تھے.

" بیٹو! اب تم بلکل فکر نہ کرنا. بہت جلدی ٹھیک ہو جاو گے! یہ جندو ہے ناں؟ تیرا خیال رکھے گی." میری ماں نے جندو کو دیکھتے ہوے کہا. جندو نے میری ماں کے کان میں سرگوشی کی، جو مجھے بھی صاف سنایی دی " ملکانی جی! آپ صاحب جی کو بتاییں ناں کہ میں انکا دن رات بڑا خیال رکھونگی اور وہ بہت جلد میری گاۓ کے بچھڑے کی طرح آنگن میں چھلانگیں مارتے پھریں گے!" میری ماں نے مسکرا کر جندو کی طرف دیکھا اور پھر مجھے دیکھتے ہوے کہا، " ہاں کیوں نہیں بیٹو! اب تیرا خیال یہی رکھے گی! تم اب آرام سے سو جاؤ!" میں نے آنکھیں بند کر لیں اور اپنی ماں کو باہر جاتے ہوے سنا. کمرے میں بلکل خاموشی چھا گیی جیسے وہاں میرے علاوہ کوئی دوسرا تھا ہی نہیں. اچانک مجھے محسوس ہوا جیسے کوئی بہت قریب سے مجھے دیکھ رہا ہو. پھر کسی کا گرم گرم سانس میرے گالوں سے ٹکرایا اور میں نے اپنی آنکھیں کھولیں. میری چھٹی حس ٹھیک تھی. جندو مجھ پر جھکی ہوئی تھی اور چاہتی تھی کہ اپنا ہاتھ بڑھا کر میرے چہرے کو چھو لے لیکن ڈر رہی تھی کہ کہیں میں ناراض ناں ہو جاؤں. مجھے اپنی طرف دیکھتے ہوے جندو کا رنگ ایکدم گلابی ہو گیا جیسے میں نے اسے کوئی چوری کرتے ہوے پکڑ لیا ہو. جلدی سے بولی، " صاحب جی! آپ کو تو بہت تیز بخار ہے! مجھے یہاں سے گرمی لگ رہی ہے! پر آپ فکر نہ کرنا! میں ابھی آیی! " تھوڑی دیر میں وہ ایک گیلا تولیہ میرے واش روم سے اٹھا لائی اور مجھے آنکھیں بند کرنے کو کہا....اور پھر گیلے تولیے سے میرا سارا چہرہ صاف کرنے لگی. بعد میں میری گردن کو صاف کرنے کے بعد تولے کو تہ کر کے میرے ماتھے پر رکھ دیا. تھوڑی دیر میں دوبارہ تولیہ گیلا کر کے لائی اور مجھے کہنے لگی، "صاحب جی! آپ اپنے کوٹ کے بٹن کھولو ناں! میری ماں کہتی ہے جبتک سینے میں گرمی رہتی ہے، بخار نہیں جاتا!" جندو مجھ سے میرے گاؤن کے بٹن کھولنے کا کہ رہی تھی جو میں نے اپنے پاجامے کے اوپر پہن رکھا تھا. میں نے بٹن کھول دئیے اور جندو نے گیلا تولیہ میری چھاتی پر رکھ دیا اور آہستہ آہستہ پھیرنے لگی،.. لیکن میں نے دیکھا اسنے اپنی آنکھیں بند کی ہوئی ہیں. " او جندو! یہ اپنی آنکھیں کیوں بند کی ہوئی ہیں؟" میں نے پوچھا. " او صاحب جی! میں نے کسی مرد کی چھاتی کو اتنے قریب سے کبھی دیکھا ہے بھلا؟ مجھے تو شرم آتی ہے!" جندو نے جواب دیا. " اوہ اچھا اچھا!" میں نے کہا اور آنکھیں بند کر لیں. جندو کے تولے نے شائد میرا بخار کم کر دیا تھا، مجھے کچھ سکون ملا تو میں نے اپنی آنکھیں دوبارہ بند کر لیں. جندو نے مجھے کمبل سے ڈھانپ دیا اور مجے پھر نیند آ گی. اورہر طرف پھر سے خاموشی چھا گئی.

تھوڑی دیر بعد جب میں نے آنکھیں کھولیں تو جندو مجھے کہیں نظر نہیں آیی. میں نے سمجھا شائد وہ سرونٹ کوارٹرز میں سونے چلی گئی ہے، لیکن جب میں نے کروٹ لی تو جندو فرش پر بیٹھی ہوئی تھی.میرے بستر کے بلکل پاس. ایکدم چپ سادھے ہوے جیسے وہ وہاں تھی ہی نہیں!... "او جندو! تم وہاں فرش پر کیوں بیٹھی ہوئی ہو؟ اٹھو اور کرسی پر بیٹھ جاؤ!" میں نے کہا. وہ جلدی سے کھڑی ہو گئی، لیکن کرسی پر نہیں بیٹھی بلکہ میری آنکھوں میں دیکھتی ہوئی بولی، " صاحب جی! وڈے ملک صاحب کو یہ بلکل اچھا ننہیں لگتا کہ کوئی انکے سامنے بیٹھے. ہاں ملکانی جی کبھی کبھی مجھے اپنے پاس بیٹھا لیتی ہیں، اور کبھی کبھی میرے سر پر ہاتھ بھی پھرتی ہیں جیسے وہ چھوٹی ملکانی کے سر پر پھرتی ہیں. صاحب جی! کیا آپکو اچھالگے گا میں آپکے سامنے بیٹھوں؟ میں تو آپکی نوکرانی ہوں؟" میں نے کھا، " جندو! مجھے بلکل اچھا لگے گا! تم جبتک میرے پاس ہو، نیچے بلکل مت بیٹھنا!" میں نے تشکر کی ایک لہر جندو کے چہرے پر دیکھی....." اور ہاں! " جندو پھر بولی. " چھوٹی ملکانی تو مجھے اپنی سھیلی سمجھتی ہیں ، اور مجھے اپنے اچھے اچھے کپڑے بھی پہننے کے لیے دیتی ہیں. صاحب جی! ایک دن ناں! انہوں نے مجھے ایک گانا بھی سنایا!" ...یہ چھوٹی ملکانی میری سسٹر تھی، " اچھا؟" میں نے حیران ہوکر پوچھا " یہ گانے کب سے گانے لگی ہے وہ چڑیل؟ میں کسسی روز اسے پوچھوں گا! " تو جندو ہنس کر کہنے لگی، " او نہیں صاحب جی! خود گا کر نہیں، اپنے واجے سے!" اور میں بھی نسنے لگا. " او جندو! کونسا گانا سنایا تھا؟ " میں نے شرارتا" پوچھا. " او صاحب جی وہ ہے ناں .....چپ چپ کھڑے ہو ضررور کوئی بات ہے پہلی ملاقات ہے یہ پہلی ملاقات ہے! کیا آپ نے سنا ہوا ہے جی؟ " جندو نے پوچھا . " ہاں سنا ہوا ہے! " میں نے کہا..." وہ تو میرے پاس بھی ہے!" لیکن پھر مجھے خیال آیا وہ چڑیل ضرور یہاں سے ہی لے گئی ہوگی... یہ سوچ کر میں مسکرانے لگا اور مجھے مسکراتے دیکھ کر جندو بھی مسکرانے لگی..ایک انجانی خوشی کی لہر اسکے سارے جسم میں ڈور گئی...جیسے کہ یہ پہلی ملاقات اسکی اپنی تھی.

جندو ابھی تک کھڑی ہوئی تھی. میں نے اسے دوبارہ کرسی لانے کو کہا، اور وہ کرسی لے بھی ائی لیکن بیٹھی پھر بھی نہیں اور پھر پوچھنے لگی، " صاحب جی! میں آپکے سامنے بیٹھ جاؤں، آپکو بلکل برا نہیں لگے گا؟ میں نے کہا نہیں لگے گا ناں؟ بیٹھ جاؤ...جندو تھوڑی دیر سوچتی رہی، پھر کہنے لگی، ' صاحب جی! میں آپکے پاس بیٹھ کر آپکا سر دباؤں ؟ ...میں نے سوچا جندو کا آئیڈیا تو اچھا ہے،میرے سر میں ہلکی ہلکی درد تو پہلے سے ہی ہو رہی تھی ، میں نےجندو کو کوئی جواب نہ دیا بلکہ سر ہلایا کہ ٹھیک ہے. وہ آہستہ آہستہ چلتی ہوئی آئ جیسے ڈرتی ہو کہیں میں اپنا ارادہ نہ بدل لوں.... اور میرے پاس بیٹھ گئی اور اپنا ہاتھ میری پیشانی پر رکھ کر دبانے لگ گئی....میں نے اپنی آنکھیں بند کر لیں...جندو بڑے پیار سے میرا سر دبا رہی تھی..کبھی کبھی وہ اپنی انگلیاں میرے بالوں میں ڈال کر پیچھے کرتی جیسا کہ کنگھی کر رہی ہو، جندو کی نرم و نازک انگلیاں پتا نہیں کیا جادو جگا رہی تھیں کہ میرا جسم مجھے بلکل ہلکا پھلکا لگنے لگا...جیسے کے جندو کی انگلیاں میری ساری تھکاوٹ اور کھچاؤ تناؤ ایک ایک کر کے با ھر نکآل رہی ہو، اور مجھے ایک انجانی سی مسکراہٹ میری رگ رگ میں دوڑتی ہوہی لگی یہانتک کہ مجھے لگا اسنے میرے دل کوچھو لیا ہو!...اور گدگددی کر رہی ہو....میں نے اپنے دل کو ہنستےہوے سنا
میں یونہی اپنی آنکھیں بند کئے جندو کی انگلیوں سے نکلتے جادو سے لطف اندوز ہو رہا تھا. اب مجھے لگ رہا تھا جیسے وہ اپنی ایک انگلی سےمیرے چہرے پر مختلف قسم کے بیل بوٹے بنا رہی تھی. کبھی اسکی انگلی مجھے اپنی آنکھوں کے گرد دائرے بناتی محسوس ہوتی تو کبھی مرے کانوں کے گرد، تو کبھی وہ میری بھنویں آہستہ سے چھوتی تو کبھی میرے ناک اور ہونٹوں کے گرد چکر کاٹتی محسوس ہوتی...پھر میرے
گالوں پر ننھے ننھے ستارے بناتی، اور میرے ہونٹوں کو اتنی آہستہ سے چھوتی کہ اگر ذرا بھی سختی کی تو شائد ٹوٹ نہ جاییں...اوہ! میرے جسم میں کئی طرح کے شرارے جیسے پھوٹ پڑے ہوں! مجھے کپکپی سی لگتی محسوس ہوئی ...اور میرے رونگٹے کھڑے ہو گئے جو میرے جسم پر دیکھے جا سکتے تھے..جندو نے یہ سمجھ کر کہ مجھے سردی نہ لگ رہی ہو، ایک کمبل میرے اوپر دال دیا اور مجھے ساری طرف سے ڈھانپ دیا...میں نے اتنا عمدہ اپنی ساری زندگی میں کبھی بھی محسوس نہیں کیا تھا....جتنی مسرت مجھے جندو کی چند انگلیوں نے دی تھی، وہ نہ کبھی تاجی مجھے دے سکی اور نہ ہی کوئی اور...اور نہ ہی میری ماں جسکی گود میں میں اپنے بچپن میں گھنٹوں سویا کرتا تھا....میں یہی سوچتے سوچتے سو گیا کہ
جندو کے لمس میں وہ کیا جادو تھا جو مجھے مدہوش کر گیا....اور ایسی مدہوشی سے کون کمبخت نکلنا چاہتا ہے


__________________

جندڑی
Saboo is offline   Reply With Quote
Old 11-28-2013, 04:34 PM   #2
bint-e-masroor
Moderator
 
bint-e-masroor's Avatar

Users Flag!
 
Join Date: Nov 2012
Location: ●♥ღ язαmℓάи ღ♥●
Posts: 26,494
bint-e-masroor has a reputation beyond reputebint-e-masroor has a reputation beyond reputebint-e-masroor has a reputation beyond reputebint-e-masroor has a reputation beyond reputebint-e-masroor has a reputation beyond reputebint-e-masroor has a reputation beyond reputebint-e-masroor has a reputation beyond reputebint-e-masroor has a reputation beyond reputebint-e-masroor has a reputation beyond reputebint-e-masroor has a reputation beyond reputebint-e-masroor has a reputation beyond repute
Default Re: Jindrri.....Part 2 ***جندڑی

Very Nice Sharing !
__________________
bint-e-masroor is offline   Reply With Quote
Old 11-28-2013, 10:23 PM   #3
Saboo
 
Saboo's Avatar

Users Flag!
 
Join Date: Oct 2013
Location: Canada.
Posts: 742
Saboo is a glorious beacon of lightSaboo is a glorious beacon of lightSaboo is a glorious beacon of lightSaboo is a glorious beacon of lightSaboo is a glorious beacon of lightSaboo is a glorious beacon of light
Default Re: Jindrri.....Part 2 ***جندڑی

Quote:
Originally Posted by bint-e-masroor View Post
Very Nice Sharing !
Thank you very much......
__________________

جندڑی
Saboo is offline   Reply With Quote
Old 11-29-2013, 10:25 PM   #4
Black Pearl
Ŧђз ₤σяđ Ŏf άяк σμℓş
 
Black Pearl's Avatar

Users Flag!
 
Join Date: Aug 2010
Location: *~ άяк σμℓş ~*
Posts: 35,045
Black Pearl has a reputation beyond reputeBlack Pearl has a reputation beyond reputeBlack Pearl has a reputation beyond reputeBlack Pearl has a reputation beyond reputeBlack Pearl has a reputation beyond reputeBlack Pearl has a reputation beyond reputeBlack Pearl has a reputation beyond reputeBlack Pearl has a reputation beyond reputeBlack Pearl has a reputation beyond reputeBlack Pearl has a reputation beyond reputeBlack Pearl has a reputation beyond repute
Default Re: Jindrri.....Part 2 ***جندڑی

Bohat khoob

Nice sharing

__________________



Black Pearl is offline   Reply With Quote
Old 11-30-2013, 12:59 AM   #5
Saboo
 
Saboo's Avatar

Users Flag!
 
Join Date: Oct 2013
Location: Canada.
Posts: 742
Saboo is a glorious beacon of lightSaboo is a glorious beacon of lightSaboo is a glorious beacon of lightSaboo is a glorious beacon of lightSaboo is a glorious beacon of lightSaboo is a glorious beacon of light
Default Re: Jindrri.....Part 2 ***جندڑی

Quote:
Originally Posted by Black Pearl View Post
Bohat khoob

Nice sharing

Thank you very much...
__________________

جندڑی
Saboo is offline   Reply With Quote
Old 11-30-2013, 03:05 AM   #6
baibo
 
baibo's Avatar

Users Flag!
 
Join Date: Mar 2010
Posts: 12,208
baibo has a reputation beyond reputebaibo has a reputation beyond reputebaibo has a reputation beyond reputebaibo has a reputation beyond reputebaibo has a reputation beyond reputebaibo has a reputation beyond reputebaibo has a reputation beyond reputebaibo has a reputation beyond reputebaibo has a reputation beyond reputebaibo has a reputation beyond reputebaibo has a reputation beyond repute
Default Re: Jindrri.....Part 2 ***جندڑی

Hmm zabardast... yahan tak to mera parha hua hai...
Thx for sharing..
__________________
baibo is offline   Reply With Quote
Old 11-30-2013, 06:31 PM   #7
Princess Of Azkaban
! M Sorry ! M Not Perfect
 
Princess Of Azkaban's Avatar

Users Flag!
 
Join Date: Aug 2009
Location: City Of Bandle
Posts: 22,334
Princess Of Azkaban has a reputation beyond reputePrincess Of Azkaban has a reputation beyond reputePrincess Of Azkaban has a reputation beyond reputePrincess Of Azkaban has a reputation beyond reputePrincess Of Azkaban has a reputation beyond reputePrincess Of Azkaban has a reputation beyond reputePrincess Of Azkaban has a reputation beyond reputePrincess Of Azkaban has a reputation beyond reputePrincess Of Azkaban has a reputation beyond reputePrincess Of Azkaban has a reputation beyond reputePrincess Of Azkaban has a reputation beyond repute
Default Re: Jindrri.....Part 2 ***جندڑی

واہ بہت خوب لکھا جناب
ویسے میں نے یہ کہیں اور بھی پڑھی تھی اہم اہم
__________________
Princess Of Azkaban is offline   Reply With Quote
Old 12-01-2013, 12:45 AM   #8
Saboo
 
Saboo's Avatar

Users Flag!
 
Join Date: Oct 2013
Location: Canada.
Posts: 742
Saboo is a glorious beacon of lightSaboo is a glorious beacon of lightSaboo is a glorious beacon of lightSaboo is a glorious beacon of lightSaboo is a glorious beacon of lightSaboo is a glorious beacon of light
Default Re: Jindrri.....Part 2 ***جندڑی

Quote:
Originally Posted by baibo View Post
Hmm zabardast... yahan tak to mera parha hua hai...
Thx for sharing..
Shukria bahut bahut.
__________________

جندڑی
Saboo is offline   Reply With Quote
Old 12-01-2013, 12:47 AM   #9
Saboo
 
Saboo's Avatar

Users Flag!
 
Join Date: Oct 2013
Location: Canada.
Posts: 742
Saboo is a glorious beacon of lightSaboo is a glorious beacon of lightSaboo is a glorious beacon of lightSaboo is a glorious beacon of lightSaboo is a glorious beacon of lightSaboo is a glorious beacon of light
Default Re: Jindrri.....Part 2 ***جندڑی

Quote:
Originally Posted by Princess Of Azkaban View Post
واہ بہت خوب لکھا جناب
ویسے میں نے یہ کہیں اور بھی پڑھی تھی اہم اہم
Shukria ji...
haan shaid kahin aur prhi ho, aik do jagah pehlay post ho chuki hay. waisay jahan bhi parhi hay, likhi hui meri hi hay!!
__________________

جندڑی
Saboo is offline   Reply With Quote
Old 12-04-2013, 09:36 PM   #10
Princess Of Azkaban
! M Sorry ! M Not Perfect
 
Princess Of Azkaban's Avatar

Users Flag!
 
Join Date: Aug 2009
Location: City Of Bandle
Posts: 22,334
Princess Of Azkaban has a reputation beyond reputePrincess Of Azkaban has a reputation beyond reputePrincess Of Azkaban has a reputation beyond reputePrincess Of Azkaban has a reputation beyond reputePrincess Of Azkaban has a reputation beyond reputePrincess Of Azkaban has a reputation beyond reputePrincess Of Azkaban has a reputation beyond reputePrincess Of Azkaban has a reputation beyond reputePrincess Of Azkaban has a reputation beyond reputePrincess Of Azkaban has a reputation beyond reputePrincess Of Azkaban has a reputation beyond repute
Default Re: Jindrri.....Part 2 ***جندڑی

Quote:
Originally Posted by Saboo View Post

Shukria ji...
haan shaid kahin aur prhi ho, aik do jagah pehlay post ho chuki hay. waisay jahan bhi parhi hay, likhi hui meri hi hay!!
maine kab inkar kia kay app ki nahi hay

maine to sirf tella :

kay maine Fm per dekhi thi shayed FM hi tha
__________________
Princess Of Azkaban is offline   Reply With Quote
Reply

Bookmarks

Tags
جندڑی, جندڑی, jindrripart


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
Thread Tools
Display Modes

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Forum Jump

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
Jindrri....Part 1 ****جندڑی Saboo Urdu Adab 10 11-19-2013 12:08 AM


All times are GMT +6. The time now is 01:19 PM.


Powered by vBulletin® Version 3.8.9
Copyright ©2000 - 2020, vBulletin Solutions, Inc.